کھیل
Time 23 جنوری ، 2020

پاکستان کا آئی سی سی سے انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کی خواہش کا اظہار

پی سی بی نے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے اور جنرل منیجر کمرشل کیمبل جیمسن سے میٹنگز میں ایونٹس کی میزبانی کی خواہش کااظہار کیا— فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے 2023ء سے 2031ءکے 8 سالہ دور میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے ایونٹس کی میزبانی کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو مانو سواہنے اور جنرل منیجر کمرشل کیمبل جیمسن کا 2 روزہ دورہ پاکستان اختتام کو پہنچا۔

پہلے مرحلے میں آئی سی سی کے اعلٰی سطح کے وفد نے پی سی بی کے اعلٰی عہدیداروں سے  اسلام آباد میں ملاقات کی۔

 دوسرے اور آخری مرحلے میں دونوں عہدیداروں نے لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے دورے کے علاوہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے علاوہ پی سی بی کے وفد سے میٹنگز کیں۔

 آئی سی سی وفد کو پی سی بی کی جانب سے بریفنگ دی گئی جب کہ میٹنگز میں آئی سی سی آفیشلز نے ایونٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔

پی سی بی نے ان میٹنگز کو نہایت مفید قرار دیتے ہوئے آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

 آئی سی سی آفیشلز ان دنوں اپنے ممبرز کو آئی سی سی کے اگلے دور 2023ء سے 2031ء کے درمیان ہونے والے ایونٹس کی میزبانی اور اس کے طریقہ کار کے حوالے سے بریف کر رہے ہیں اور یہ دورہ بھی اسی سلسلے کی کڑی تھا۔

مزید خبریں :