یہ تکیہ ہے یا آنکھوں کا دھوکا؟

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

نرم و ملائم تکیہ بہترین نیند کے لیے ایک اہم جُز سمجھا جاتا ہے، یعنی تکیہ جتنا آرام دہ ہوگا اتنی ہی اچھی نیند بھی آئے گی۔

آپ پہلے اس تصویر کو غور سے دیکھیے، آپ کو کیا لگتا ہے کہ یہ تکیہ نرم و ملائم اور آرام دہ ہے یا نہیں؟

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

یقیناً آپ کا جواب یہی ہو گا کہ یہ تکیہ ایک نرم و ملائم اور آرام دہ تکیہ ہو گا، لیکن اب ہم آپ کو اس تکیہ کے پیچھے چھپے راز کے بارے میں بتائیں گے۔

جی ہاں! دراصل یہ ایک تکیہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک سنگِ مرمر کا تراشہ ہے جسے انتہائی نفاست کے ساتھ ایک فنکار نے تیار کیا ہے۔

اس تکیے نما تراشے کو بنانے والے فنکار ہیکون اینٹون  سنگِ مرمر کو ایسی نفاست سے تراشتے ہیں کہ وہ بالکل اصل چیز کی مانند دکھتی ہے۔

نارویجین فنکار سنگِ مرمر سے تراشے بنانے کے لیے ہتھوڑی اور مختلف آلات کا استعمال کرتے ہیں، سنگِ مرمر سے بنائے جانے والے تکیے کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بالکل نرم و ملائم ہو گا اور اس کے اندر روئی بھری ہو گی لیکن حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

مزید خبریں :