25 جنوری ، 2020
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پاپوش نگر نالے میں گذشتہ رات گرنے والی بچی کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، پولیس ،علاقہ مکین اور ریسکیو ادارے تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ناظم آباد کے رہائشی ڈرائیور کی 6 سالہ بچی فاطمہ کھیلتے ہوئے نالے میں گرگئی۔
بچی کے نالے میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی اہل محلہ نے علاقہ مکینوں کی مدد سے بچی کی تلاش شروع کردی مگر کافی کوشش کے باوجود بچی کا سراغ نہیں مل سکا۔
رات گئے تک پولیس اور ریسکیو ادارے بھی بچی کی تلاش میں مصروف رہے۔
سینیئر سپرنٹنڈٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل عارف اسلم راؤ کے مطابق نالے کا تیز بہاؤ ضلع ویسٹ کی طرف ہے ،پولیس تلاش کے کام میں اہل علاقہ اور ریسکیو اداروں کی مدد کر رہی ہے۔