پاکستان
23 اکتوبر ، 2013

ملتان : 4 سالہ بچہ نہر میں ڈوب گیا، ریسکیو آپریشن جاری

ملتان…ملتان میں 4 سالہ بچہ ہیڈ نوبہار نہر میں ڈوب گیا بچے کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 سالہ رضوان ہیڈ نوبہار نہر کے قریب آباد جھونپڑیوں کا رہائشی تھا جہاں آج رضوان نو بہار نہر پر منہ ہاتھ دھونے گیا تو پاوٴں پھسلنے سے نہر میں ڈوب گیا ۔پہلے اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے نہر سے نکالنے کے لئے تلاش شروع کی تاہم بعد میں ریسکیو کے غوطہ خوروں نے موقع پر پنہچ ریسکیو آپریشن شروع کر رکھا ہے تاہم اب تک بچہ نہیں ملا۔

مزید خبریں :