Time 26 جنوری ، 2020
پاکستان

مسئلہ کشمیر اتنا آسان نہیں جتنا دنیا سمجھ رہی ہے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اتنا آسان نہیں ہے جتنا دنیا اسے سمجھ رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کوششوں کے نتائج کا علم نہیں لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسئلے کی حساسیت سے آگاہ کر دیا ہے۔

بھارتی آرمی چیف کے کشمیر پر قبضے کے بیان کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آر ایس ایس کا نظریہ، نازی نظریے سے متاثر ہے۔

قبل ازیں عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ دنیا اب تسلیم کر رہی ہے کہ کشمیر اور بھارت میں جمہوریت دشمن اور فسطائی نظریہ مسلط کیا جا رہا ہے جو علاقائی امن اور استحکام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مودی کی فسطائی پالیسیوں کی وجہ سے پہلے ہی 80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان تکلیف میں مبتلا ہیں۔

مزید خبریں :