دنیا
Time 26 جنوری ، 2020

ترکی میں زلزلے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

ترک صدر نے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو دوبارہ آباد کرنے کا عزم کا اظہار کیاہے،فوٹو:ترک میڈیا

ترکی کے مشرقی حصوں میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی جب کہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

جمعے کی رات ترکی کا مشرقی حصہ 6.8 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا تھا جس کے باعث درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر ہو گئیں۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملکوں شام، جارجیا اور آرمینیا میں بھی محسوس کیے گئے۔ 

ڈیزاسٹر اینڈ میجنمنٹ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز الیزگ کا علاقہ تھا جس کی زیرزمین گہرائی 6 اعشاریہ 7 کلومیٹر تھی۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی حصے میں جمعے کے روز آنے والے زلزلے میں اموات کی تعداد 35 ہوچکی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے 45 افراد کو بچالیا گیا ہے جب کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا کام تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے جنازے میں شرکت کی۔

فوٹو:اناطولو 

اس موقع پر ترک صدر نے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو دوبارہ آباد کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ وہ متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ترکی میں بہت سے زلزلے آئے ہیں جن کا ترک قوم نے ہمیشہ صبر کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :