28 جنوری ، 2020
اسلام آباد پولیس نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ سمیت 30 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے محسن داوڑ اور دیگر افراد کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے گرفتار کیا۔
پولیس نے گرفتار افراد کو تھانا کوہسار منتقل کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور افراسیاب خٹک شامل نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل پشاور پولیس نے پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو تہکال سے گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے کہ محسن داوڑ شمالی وزیرستان کے حلقہ این اے 48 سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔