Time 28 جنوری ، 2020
پاکستان

کورونا وائرس کا خطرہ: اورنج ٹرین منصوبے پر کام عارضی طورپر روک دیا گیا

اورنج ٹرین منصوبے پر کام کرنے والے چینی باشندوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ شروع کردیے گئے— فوٹو:فائل 

لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر اورنج ٹرین منصوبے پر کام عارضی طور پر روک دیا گیا اور کام کرنے والے چینی باشندوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ شروع کردیے گئے۔

اورنج ٹرین انتظامیہ کے مطابق ٹرین منصوبے پر اِس وقت 500 چینی باشندے کام کر رہے ہیں جو چھٹیوں میں اپنے ملک جاتے رہتے ہیں۔

چین میں کورونا وائرس کے باعث خدشہ ہے کہ یہ وائرس کہیں پاکستان نہ پھیل جائے اور اسی خطرے کے پیش نظر چینی باشندوں کی کورونا اسکیننگ کی جاری ہے۔

کورونا ٹیسٹ کے لیے اورنج ٹرین کی 3 سائٹس پر کیمپ لگائے گئے ہیں اور اب تک مناواں کیمپ میں 100 چینی باشندوں کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، مزید 400 چینی باشندوں کے ٹیسٹ دیگرکیمپوں میں ہورہے ہیں۔

انتظامیہ کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کلیئر ہونے پر ٹرین منصوبے پر کام دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ صوبائی حکومت نے اورنج ٹرین 23 مارچ کو چلانے کا اعلان کررکھا ہے۔

مزید خبریں :