کاروبار
Time 30 جنوری ، 2020

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دیدی—فوٹو فائل

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پنجاب کے 7 شہروں کے لیے قرض دیا گیا ہے جس کا مقصد شہری خدمات کا معیار بہتر اور جدید منصوبوں کے لیے  آسانی فراہم کرنا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فراہم کردہ قرض بہاولپور، ڈی جی خان، ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یارخان، راولپنڈی اور سرگودھا کے لیے ہے۔

مزید خبریں :