31 جنوری ، 2020
کراچی کے علاقے لیاری کا رہائشی ارسلان چینی شہر ووہان سے بخیرو عافیت اپنے گھر واپس پہنچ گیا۔
پاکستانی طالب علم ارسلان کا کہنا ہےکہ وہ 28 جنوری کو کراچی واپس پہنچا۔
ارسلان نے بتایا کہ ووہان شہر میں برا حال ہے، شہر سیل ہے اور حکومت کی ہدایت ہے کہ عوام گھروں سے باہر نہ نکلیں اور جو نکل رہے ہیں ان کا معائنہ کیا جارہا ہے اور ڈاکٹروں کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا جارہا ہے ۔
طالب علم نے مزید بتایا کہ اس کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا اور سب کچھ کلیئر ہونے پر واپسی کی اجازت ملی۔
ارسلان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا خوف پھیلا ہوا ہے اور 559 پاکستانی ووہان صوبے میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ ووہان شہر سیل ہونے سے پہلے وہاں سے نکل چکا تھا۔