04 فروری ، 2020
کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے آفس میں آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے آفس میں آگ لگنے سے دفتر کا فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا جب کہ آگ سے لاکھوں روپے کا ملٹی میڈیا پراجیکٹر، ایل سی ڈی، کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی جل گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس پر مکمل قابو پالیا گیا ہے اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔