پاکستان
Time 05 فروری ، 2020

’کشمیر ہوں میں، شہ رگ پاکستان کی‘: یومِ یکجہتی کشمیر پر پاک فوج کا خصوصی نغمہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم یکجہتی کشمیر کے لیے تیار کیا گیا خصوصی نغمہ ’کشمیر ہوں میں، شہ رگ پاکستان کی‘ ریلیز کر دیا۔

بھارتی مظالم کا شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے دن پوری  پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے لیے آج ہم آواز ہے اور واضح پیغام دے رہی ہے کہ پاکستانیوں اور کشمیریوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی نغمہ ’کشمیر ہوں میں‘ ریلیز کیا گیا ہے جس کا دورانیہ 4 منٹ 25 ہے۔

’کشمیر ہوں میں‘ نغمے میں نامور گلوکار ساحر علی بگا کی جوش و جذبے سے بھرپور آواز شامل ہے جس کی شاندار شاعری عمران رضا نے تحریر کی ہے۔

خصوصی نغمے میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت اور آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے جہاں قابض بھارتی فوجیوں کے ظلم  و ستم کو بے نقاب کیا گیا ہے وہیں تمام شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ہے۔


مزید خبریں :