پاکستان
Time 05 فروری ، 2020

پمز اسپتال لائے گئے چینی شہری میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی

اسلام آباد: کورونا وائرس کے شبے میں ایک چینی شہری کو پمز اسپتال لایا گیا تھا تاہم قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)  سے کرائے گئے ٹیسٹ کے مطابق اس میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق چین سے آنے والے ایک مسافر بن ژانگ کو کورونا وائرس کے شبے میں اسلام آباد ائیر پورٹ سے پمز اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا تھا ۔

چینی مریض کے  سیمپلز قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے تھے جہاں اس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ چینی باشندے کو گزشتہ ایک دن سے ہلکی کھانسی اور بخار کی شکایت  تھی،  چینی باشندے کو کم از کم 12 گھنٹوں تک اسپتال میں رکھا جائے گا۔ 

 این آئی ایچ حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق اب تک موصول 25نمو نوں میں بھی وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی  ہے یہ مشتبہ سیمپل سندھ، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور اسلام آباد سے بھیجے گئے تھے۔

مزید خبریں :