Time 05 فروری ، 2020
پاکستان

گجرات: چین سے آنے والی میڈیکل کی طالبہ میں کورونا وائرس کا شبہ، اسپتال منتقل

طالبہ چین کے شہر ہینگ یونگ سے 2 فروری کو وطن واپس آئی تھی، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال— فوٹو:فائل 

گجرات: چین سے آنے والی میڈیکل کی طالبہ کو کورونا وائرس کے شبے میں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

گجرات کے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عابد غوری کا کہنا ہے کہ طالبہ چین کے شہر ہینگ یونگ سے 2 فروری کو وطن واپس آئی تھی۔ 

ڈاکٹر عابد غوری کا کہنا ہے کہ طالبہ کو کورونا وائرس کے شبے میں ڈسٹرکٹ اسپتال سیالکوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ کے علاقے خیرپور میں بھی چین سے واپس آئے طالبعلم شاہ زیب کو کورونا وائرس کے شبے میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ 

گزشتہ روز اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہنچنے والے چینی شہری کو بھی طبیعت خراب ہونے پر پمز منتقل کیا گیا جہاں ٹیسٹ کے بعد چینی شہری میں کورونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

دوسری جانب  این آئی ایچ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق اب تک موصول 25 نمو نوں میں بھی وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے، یہ مشتبہ سیمپل سندھ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور اسلام آباد سے بھیجے گئے تھے۔

مزید خبریں :