اداکار علی عباس کی بیٹی نے اپنے بال کینسر کے مریضوں کو عطیہ کردیے

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام 

 اداکار علی عباس کی ننھی بیٹی نے اپنے بال کینسر کے مریضوں کو عطیہ کرکے سب کا دل جیت لیا۔

علی عباس کی بیٹی 6 سالہ رئیسہ نے اپنے 13 انچ بال کٹوا کر ان مریضوں کے نام کر دیے جن کے کینسر کے علاج کے دوران بال گِر جاتے ہیں۔

اس حوالے سے علی عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے وضاحت بھی کی۔

اداکار نے اپنے کیپشن میں لکھا کہ ’میری 6 سالہ فرشتہ رئیسہ نے اپنے 13 انچ بال کینسر کے ان مریضوں کو عطیہ کیے ہیں جن کے کیموتھراپی کے دوران بال گِر جاتے ہیں‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’یہ فیصلہ میری بیٹی نے خود کیا اور میں اس پر بے حد فخر کرتا ہوں‘۔

سوشل میڈیا پر اداکار علی عباس کی 6 سالہ بیٹی رئیسہ کے اس عمل کو سراہا جارہا ہے جب کہ انہیں اچھے مستقبل کے لیے دعائیں بھی دی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :