کھیل
Time 09 فروری ، 2020

پی ایس ایل 5 کے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا افتتاحی میلہ روشنیوں کے شہر کراچی میں سجے گا جس کے میچ آفیشلز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر 30 میچوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کیا گیا ہے، افتتاحی میچ میں رچرڈ النگورتھ اور فیصل آفریدی فیلڈ امپائر ہوں گے جب کہ میچ کے ریفری روشن ماہنامہ ہوں گے۔

پی ایس ایل فائیو میں علیم ڈار اور مائیکل گف بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔

ان کے علاوہ آن فیلڈ امپائرز میں احسن رضا، ‏رینمور مارٹنیز، آصف یعقوب، راشد ریاض، شوزب رضا اور طارق رشید بھی امپائرنگ کریں گے جب کہ روشن ماہنامہ، محمد انیس، جاوید ملک اور عزیز الرحمان میچ ریفریز ہوں گے۔

پی ایس ایل فائیو کا افتتاحی میچ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں 20 فروری کو کھیلا جائے گا اور فائنل 22 مارچ کو لاہور میں ہو گا۔

مزید خبریں :