دنیا
25 اگست ، 2012

شام میں امریکی صحافی لاپتہ

شام میں امریکی صحافی لاپتہ

واشنگٹن … امریکی خبررساں ادارے میک کلیچی کا رپورٹر شام میں لاپتہ ہوگیا ۔روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق میک کلیچی گروپ کا 31 سالہ رپورٹر اسٹائن ٹک اور فوٹو گرافر شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والی لڑائی کی کوریج کررہے تھے کہ کچھ دن قبل ان کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا جو تاحال بحال نہیں ہوسکا۔ ٹاک کے ساتھ کام کرنے والے ایڈیٹر اوران کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ٹک کی گشمدگی سے وہ مایوس نہیں ہیں امید ہے کہ ان سے جلد رابطہ ہوجائے گا۔ گمشدہ رپورٹر ٹک کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ٹک افغانستان اورایران میں بھی کام کرچکے ہیں اورہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں :