Time 12 فروری ، 2020
پاکستان

شادی میں ساؤنڈ سسٹم نہ لگانے پر دلہا نے بارات سے قبل خودکشی کرلی

بیٹے نے ساؤنڈ سسٹم کی فرمائشی کی تھی لیکن میرے پاس پیسے نہیں تھے: والد کا بیان— فوٹو:فائل 

بدین میں 18 سالہ نوجوان نے ساؤنڈ سسٹم نہ لگانے پر شادی کے روز ہی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ 

پولیس کے مطابق بدین کے علاقے گھڑو کے گاؤں حاجی محمد ترک میں 18 سالہ نوجوان عالم کولہی نے والدین سے بارات میں ساؤنڈ سسٹم منگوانے کی فرمائش کی تھی۔ 

والدین کی جانب سے ساؤنڈ سسٹم نہ منگوانے پر نوجوان نے بارات سے قبل ہی گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ 

والد کاکہناہےکہ بیٹے نے ساؤنڈ سسٹم کی فرمائشی کی تھی لیکن میرے پاس پیسے نہیں تھے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

خیال رہے کہ 5 سال کے دوران سندھ میں 1300 سے زائد افراد نے خودکشی کی اور سب سے زیادہ 646 واقعات میرپور خاص ڈویژن میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :