Time 12 فروری ، 2020
کھیل

پی سی بی نے کپڑے اتارنے کی حرکت پر عمر اکمل کو سرزنش کرکے چھوڑ دیا

گزشتہ دنوں عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران کپڑے اتار کر کہا تھا کہ دیکھ لیں چربی کہاں ہے؟— فوٹو:فائل 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ کے دوران کپڑے اتارنے کی نازیبا حرکت پر سرزنش کرکے چھوڑ دیا۔

گزشتہ دنوں عمر اکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران کپڑے اتار کر کہا تھا کہ دیکھ لیں چربی کہاں ہے؟

اس حرکت کے وقت نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور پاکستان ٹیم منیجمنٹ کا اسٹاف بھی موجود تھا۔

عمراکمل کے اس عمل پر  پی سی بی نے تحقیقات کیں تاہم وہ کسی بھی کارروائی سے بچ نکلے۔ 

 پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق بورڈ نے عمر اکمل کے فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ مِس کنڈکٹ کے حوالے سے اپنی کارروائی مکمل کر لی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین کا مؤقف سنا گیا اور بات سامنے آئی ہے کہ واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا۔

عمر اکمل کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا جس پر پی سی سبی نے انہیں سرزنش کرتے ہو ئے سینیئر کرکٹر ہونے کے ناطے ذمے داریوں کا احساس دلایا۔

خیال رہے کہ کرکٹر عمر اکمل اپنی کارکردگی نہیں بلکہ منفی رویے کے باعث ہمیشہ ہی شہ سرخیوں میں رہے ہیں۔

مزید خبریں :