پاکستان
Time 14 فروری ، 2020

آرمی چیف سے ترکی کے وزیر قومی دفاع کی ملاقات، دفاعی اشتراک مزید بڑھانے پر گفتگو

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر قومی دفاع جنرل (ر) ہلوسی آکار نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع سے ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات کے دوران دونوں ممالک میں دفاعی اشتراک مزید بڑھانے کے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے بے مثال تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع نے خطے میں تنازع روکنے کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔

خیال رہے کہ ترک صدر طیب اردوان اور اعلیٰ سطح کا وفد 13 فروری کو 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچا تھا۔

مزید خبریں :