Time 15 فروری ، 2020
کھیل

پی ایس ایل کی ویڈیوز اب ٹک ٹاک پر بھی دیکھی جا سکیں گی

فوٹو: بشکریہ پی ایس ایل ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز میں صرف چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں جس کی خاص بات تو  یہ ہے کہ اس بار لیگ کے تمام تر میچز پاکستان میں ہی منعقد کیے جا رہے ہیں۔

 اب مداحوں کی  پسندیدہ ترین ایپ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل نے بھی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا۔

جی ہاں! شائقین کرکٹ اب پی ایس ایل ٹک ٹاک کے آفیشل اکاؤنٹ پر لیگ کے حوالے سے تمام تر ویڈیوز کو دیکھ کر لطف اندوز ہو سکیں گے۔

اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔

پاکستان سپر لیگ کی جانب سے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ہاں ٹک ٹاک والو! تم تیار ہو؟ پی ایس ایل اب آپ کے پسندیدہ ترین پلیٹ فارم پر ہے، ہمارا پیچ دیکھیں اور ہمیں اپنی ویڈیوز میں ٹیگ کریں‘۔

واضح رہے کہ لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک دنیا بھر سمیت پاکستان میں بھی مقبول ترین ایپ سمجھی جاتی ہے اور اسی کے پیشِ نظر اب پاکستان سپر لیگ نے شائقینِ کرکٹ سے مزید جُڑنے کے لیے ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی میں تقریباً ڈھائی کروڑ صارفین ٹک ٹاک ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔

مزید خبریں :