انتہائی بڑا سیارچہ آج زمین کے قریب سے گزرے گا: ناسا

فوٹو: بشکریہ فاکس نیوز

امریکی خلائی ادارے ناسا کے مطابق آج ایک انتہائی بڑا سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناسا کا کہنا ہے کہ زمین کے قریب سے گزرنے والے سیارچے کی لمبائی ساڑھے 3 ہزارفٹ ہے جب کہ سیارچہ زمین سے35 لاکھ 90 ہزارمیل کے فاصلے سےگزرے گا۔

ناسا کا کہنا ہے کہ زمین کے قریب سے گزرے والے سیارچے سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی خلائی ادارے ناسا نے اس سیارچے جو اگست 2002 میں دریافت کیا تھا جس کے بعد سے لے کر ب تک اسے ٹریک کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :