پیش ہیں چکن فرائیڈ جوتے

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کیا آپ جوتے کھانا پسند کریں گے؟ یہ سوال سننے کے بعد آپ کا جواب بھی کچھ اچھا نہیں ہوگا لیکن آج ہم آپ کوا یسے ہی جوتے دکھانے والے ہیں جس کو دیکھنے کے بعد آپ اسے کھانے کی تمنا کریں گے۔

جی ہاں! مقبول ترین فاسٹ فوڈ کمپنی کے ایف سی نے کراکس کمپنی کی شراکت داری سے نیو یارک فیشن ویک میں محدود ایڈیشن ’بکٹ کلاگ‘ نمائش کے لیے پیش کیا۔

کے ایف سی کے مطابق انہوں نے کراکس کمپنی کے ساتھ مل کر ایک ایسے جوتے بنائے ہیں جو دکھنے میں ایک فرائڈ مرغی کی ران کی طرح لگ رہے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے پیش کیے جانے والے یہ منفرد جوتے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ ٹیکنوباب

فاسٹ فوڈ کمپنی کے ایف سی کی جانب سے ٹوئٹر پر ان جوتوں کی ویڈیو شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں انہوں نے جوتے متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی لکھا کہ اسے کھانا نہیں ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق کے ایف سی اور کراکس کی شراکت داری سے بنائے گئے ان جوتوں کی قیمت 59.9 امریکی ڈالر ہے جب کہ کراکس کی ویب سائٹ صارفین کو اس وقت نوٹیفکیشن جاری کرے گی جب یہ محدود ایڈیشن صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کیا آپ مزیدار کرسپی چکن کی ران کی طرح دکھنے والے جوتے خریدنا پسند کریں گے؟

مزید خبریں :