چینی کمپنی شیاؤمی کی اسمارٹ فون کیلیے حیرت انگیز ایجاد

فوٹو: فائل

چین کی مقبول ترین ٹیکنالوجی کمپنی شیاؤمی نے حال ہی میں ایم آئی 10 متعارف کرایا جس کے ساتھ ساتھ کمپنی نے اسمارٹ فون کے لیے ایک حیرت انگیز ایجاد کی ہے۔

کمپنی کی جانب سے ایک ایسا پنکھا ایجاد کیاگیا ہے جو کہ صرف 2 سیکنڈز میں ہیٹ اپ اسمارٹ فون کو ٹھنڈا کردیتا ہے۔

جیسا کہ ہم سب نے ہی یہ تجربہ ضرور کیا ہوگا کہ جب ہم اسمارٹ فون زیادہ استعمال کرتے ہیں تو وہ شدید گرم ہوجاتا ہے اور یہ اسمارٹ فون کی بیٹری اور کارکردگی دونوں کے لیے ہی نقصان کا باعث بنتا ہے۔

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی 

اسی کے پیشِ نظر شیاؤمی نے ایک ایسا پنکھا متعارف کرایا ہے جو کلپ کے ذریعے اسمارٹ فون میں لگ کر اسے 2 سیکنڈز کے مختصر ترین وقت میں ٹھنڈا کر دیتا ہے۔

اس پنکھے کو شیاؤمی چائنہ کی ویب ائٹ سے 19 ڈالرز میں خریدا جا سکتا ہے۔

فوٹو: بشکریہ پرو پاکستانی 

جیسے ہی صارف اس پنکھے کو کلپ کی مدد سے اسمارٹ فون میں لگانے کے بعد اسے پاور سورس سے لگائیں گے تو فوراً ہی ٹھنڈا کرنے کا عمل شروع کردے گا۔

’آئس‘ نامی پنکھا شیاؤمی کے نئے ایم آئی 10 فون کے ساتھ ہی متعارف کرایا گیا ہے جو کہ کسی بھی ایسے اسمارٹ فون میں لگایا جا سکتا ہے ،جس کی موٹائی 67 سے لے کر 88 ملی میٹر ہوگی۔

مزید خبریں :