امام الحق پرچی کے طعنے انجوائے کرنے لگے

فوٹو: فائل

پشاور زلمی کے ابتدائی بلے باز اور قومی کرکٹر امام الحق پرچی کے طعنے انجوائے کرنے لگے۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز میں تین روز رہ گئے ہیں۔ دو ہزار سترہ ایڈیشن کی فاتح ٹیم پشاور زلمی ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے کے لیے پرامید ہے۔

پی ایس ایل کے آغاز سے قبل کراچی میں پشاور زلمی کے میڈیا ڈے میں ٹیم کے اراکین لیگ سے قبل اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہا کہ اس سال بڑا اچھا اور بیلنس اسکوڈ بنا ہے، شعیب ملک کے آنے سے اسکواڈ اور بھی مضبوط ہوا ہے، مڈل آرڈر میں جو کمی تھی وہ اس بار پوری ہو گئی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر اعلان کیا کہ ڈیرن سیمی ہی کپتان ہوں گے جب کہ وہاب ریاض ان کے نائب ہوں گے۔

اس موقع پر وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ کارکردگی میں اپ ڈاون رہتا ہے، کوشش ہو گی کہ اچھی کارکردگی دکھا کر پاکستان ٹیم میں کم بیک کروں، پی ایس ایل میں لیڈنگ وکٹ ٹیکر ہونے کی وجہ سے ٹیم کے لیے ذمہ داریاں اور بڑھ گئیں ہیں، توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کروں گا۔

حسن علی نے بھی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے لیے فٹ اور ایکشن کے لیے تیار ہوں۔

نوجوان امام الحق نے کہا کہ وہ اب پرچی کے طعنہ کو انجوائے کرنے لگے ہیں، پی ایس ایل میں پشاور نے ہمیشہ سپورٹ کیا اور اعتماد دیا جس کی وجہ سے کارکردگی میں نکھار آیا، یہ سلسلہ اس سال بھی جاری رہے گا۔

سینیئر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا تھا کہ مثبت سوچ کے ساتھ پی ایس ایل کھیلیں گے، ویسا ہی کھیلیں گے جیسا پچھلے چار سیزن کھیلا، ابھی پی ایس ایل پر فوکس ہے، پاکستان ٹیم کا نہیں سوچ رہا۔

تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے بھی اپنی کارکردگی میں تسلسل کا عزم ظاہر کیا۔

نوجوان کرکٹرز حیدر علی اور محمد محسن نے امید ظاہر کی کہ وہ پی ایس ایل میں ملنے والے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھا کر قومی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید خبریں :