Can't connect right now! retry

انٹرٹینمنٹ
18 فروری ، 2020

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوتریس ماہرہ خان کے مشکور

فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر 

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا شکریہ ادا کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس ان دنوں پاکستان کے 4 روزہ دورے پر ہیں اور اس دوران انہوں نے مقبول ترین پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے بھی ملاقات کی۔

اونتونیو گوتریس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اونتونیو گوتریس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہمیں افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہوگئے ہیں، مہاجرین کی سفیر برائے خیر سگالی ماہرہ خان سے مل کر اچھا لگا‘۔

بعد ازاں انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’میں ماہرہ خان اور تمام پاکستانیوں کا غیر معمولی تعاون پر ان کا مشکور ہوں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان میں اپنا خیرسگالی سفیر مقرر کیا تھا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM