کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کی نتھیا گلی بیچ پر سیر و تفریح

فوٹو: بشکریہ جیو نیوز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کراچی کنگز کی ٹیم نے شہر سے دور نتھیا گلی بیچ پر دن گزارا۔

کراچی کنگز کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے منگل کو کرکٹ سے چھٹی لی اور شہر کے وسط سے تقریباً 30 کلو میٹر دور نتھیا گلی بیچ پر سیر و تفریح کی۔

نتھیا گلی بیچ  پر کراچی کنگز  ٹیم کی میزبانی پاکستان نیوی نے کی اور  اس موقع پر کھلاڑیوں نے سمندر میں سوئمنگ کرنے کے ساتھ ساتھ  بوٹنگ کے بھی مزے لیے۔

کراچی کنگز کی ٹیم کے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے بیچ والی بال کھیل کر بھی انجوائے کیا۔

کراچی کنگز کے ترجمان کے مطابق نتھیا گلی بیچ پر آؤٹنگ ٹیم باؤنڈنگ سیشن تھا جس کا مقصد کھلاڑیوں کو ایکشن سے بھرپور کرکٹ سے قبل کچھ ریلیکس ہونے کا موقع فراہم کرنا تھا تاکہ ٹیم آپس میں جیل بھی ہوسکے۔

واضح رہےکہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو ہوگی اور ایونٹ کا پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :