19 فروری ، 2020
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کے غیر ملکی کھلاڑی پشتون ثقافت میں رنگ گئے۔
پشاور زلمی پاکستان سپر لیگ میں جمعہ کو کراچی کنگز کے خلاف میچ کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔
زلمی اسکواڈ میچ کے لیے کراچی میں موجود ہے جہاں اس کو پشاور کی روایتی پشاوری چپل پیش کی گئی۔
زلمی انتظامیہ کے مطابق پشاور کے نورالدین نے ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن اور لیام لونگسٹون کو پشاوری چپل پیش کی جس کو ان کرکٹرز نے بھی خوب پسند کیا۔
پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن جمعرات کو کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آ باد یونائٹیڈ کے درمیان میچ کے ساتھ شروع ہو گا۔