کھیل
Time 21 فروری ، 2020

پی ایس ایل کے آغاز پر ہی میمز کی بوچھاڑ

فوٹو فائل—

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے جس کے ساتھ ہی مزے مزے کی میمز کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس سے سوشل میڈیا پر شغل میلہ لگا ہوا ہے۔

گزشتہ شب پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پانچویں سیزن کا پہلا میچ ہوا جس میں کوئٹہ نے اسلام آباد کو زبردست شکست دی۔

گزشتہ ایونٹ پر تبصرہ کرنے کے لیے شائقین نے ایسی طنز و مزاح والی میمز کا سلسلہ شروع کیا جو اب ٹورنامنٹ کے اختتام پر ہی رکے گا۔

اگرچہ شائقین پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے کافی مایوس رہے لیکن وہ سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے بھرپورلطف اٹھا رہے ہیں۔

آئیے افتتاحی تقریب اور ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کی میمز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔



مزید خبریں :