Time 23 فروری ، 2020
کھیل

پی ایس ایل کی کوریج کے دوران بڑی تکنیکی خرابی سامنے آ گئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے پانچویں میچ کے دوران بڑی تکنیکی خرابی سامنے آ گئی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران میچ کے ابتدائی اوورز میں کوئٹہ کے بولر نسیم شاہ نے بابراعظم کے آؤٹ کی اپیل کی، امپائر کے ناٹ آؤٹ قرار دینے پر گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ریویو لے لیا۔

امپائر کے فیصلے پر ریویو کے دوران سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث الٹرا ایج اور اسنیکو میٹر نہیں چل سکا، جس کے باعث امپائر نے اندازے کی بنیاد پر بابراعظم کو ناٹ آؤٹ قرار دیدیا۔

تھرڈ امپائر کے فیصلے سے گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی اور کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے لیکن سب کو فیصلہ قبول کرنا پڑا۔

تھرڈ امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ قرار دیئے جانے کے باوجود کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد فیلڈ امپائر سے اس حوالے سے بات کرتے رہے مگر امپائر نے انھیں اپنی جگہ پر جانے کا کہا۔

سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ تقریباً 5 منٹ تک رکا رہا۔

مزید خبریں :