پی ایس ایل: گلیڈی ایٹرز اور کنگز کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ

دونوں ٹیمیں  آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی گئیں تو تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20، 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا،فوٹو: پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)  2020 کے چھٹے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

 نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت پر ایک ایک اوور کم کیا جس پر  پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت دونوں ٹیموں میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 ،10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ۔

قوانین کے مطابق اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی جاتی ہیں تو اس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20، 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر سید امتیاز اقبال نے دونوں ٹیموں کو قصور وار قرار دیا جس کے بعد میچ ریفری روشن ماہانامہ نے دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کیا۔

مزید خبریں :