24 فروری ، 2020
کورونا وائرس کے خوف نے پاکستان سمیت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے اب معیشت بھی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے۔
پاکستان سمیت ایشیائی منڈیوں میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 143 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بازارمیں آج 14 کروڑ حصص کے سودے ساڑھے 5 ارب روپے میں ہوئے۔
کاروباری دن میں سرمایہ کاروں کے شیئرز کی مالیت 175 ارب روپے کم ہوئی ہے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروباری دن کے اختتام پر 7 ہزار 355 ارب روپے ہوگئی ہے۔