کاروبار
Time 25 فروری ، 2020

کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست دے دی

کراچی میں  بجلی کی تقسیم کار  نجی کمپنی کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو  بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے درخواست دے دی ہے ۔

ملک میں بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نگران ادارے نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی نرخ بڑھانےکی درخواست 2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی ہے۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل سےجون 2019 تک کی سہ ماہی کی مد میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے37 پیسے اضافہ کیا جائے۔

 جولائی سے ستمبر2019 تک کی سہ ماہی کیلئے ایک روپے44 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا گیا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے رواں مالی سال کے 6 مہینوں کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھی درخواست دی ہے۔

کے الیکٹرک کی درخواستوں کی سماعت 4مارچ کو اسلام آباد میں ہوگی۔