پاکستان
Time 26 فروری ، 2020

کورونا کو روکنے کیلئے ایران سے فلائٹس بند کرنا بھی ضروری قدم ہوگا، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں کورونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ شخص کو فوری طور پر آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ شخص کے ساتھ جہاز میں سفر کرنے والے دیگر افراد کو بھی تلاش کررہے ہیں، ائیرپورٹ صوبائی حکومت کے نہیں وفاقی حکومت کے کنٹرول میں ہیں، شاید یحیٰی جعفری کو ائیرپورٹ پر اسکین نہیں کیا گیا تھا۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ ائیرپورٹ پر فوری طور پر سرویلنس بڑھانے کی ضرورت تھی، ایران سے فلائٹس روکنا بھی ضروری قدم ہوگا، کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سندھ حکومت تمام اقدامات کررہی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے دو کیسز سامنے آگئے ہیں۔ ایک 22 سالہ نوجوان یحییٰ جعفری میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دوسرے شخص کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یحییٰ جعفری کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ اہل خانہ کے ہمراہ چند روز قبل ایران سے بذریعہ ہوائی جہاز کراچی پہنچا ہے۔

مزید خبریں :