تصاویر—’سرپرائز ڈے‘ پر پاک فضائیہ کا زبردست ائیر شو

پاکستان ائیر فورس نے کراچی میں ساحل سمندر پر ائیر شو کا اہتمام کیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 27 فروری کو پاکستانی شاہینوں کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا ایک سال مکمل ہونے پر ’پاکستان سرپرائز ڈے‘ منایا گیا۔

"پاکستان سرپرائز ڈے" کے موقع پر پاکستان ایئر فورس نے کراچی ڈیفنس میں سمندر کنارے ایک زبردست ایئرشو کا اہتمام کیا جس میں پاک فضائیہ کی شہرہ آفاق ایروبیٹکس ٹیم شیردل کے شاہینوں نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل چھو لینے والے کرتب دکھائے۔ 

گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ ملکی و غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد اور ہزاروں شہریوں نے یہ شاندار ائیرشو لائیو دیکھا اور پاکستانی شاہینوں کو زبردست داد دی۔ 

پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج سے علاقہ گونج اٹھا اور آسمان پر رنگوں کی بہار دلکش منظر پیش کررہی تھی جس نے لوگوں کے دل موہ لیے۔ 

ایئر شو میں پاکستان ائیر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16، معراج طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا۔

فوٹو آئی این پی—
فوٹو آئی این پی—
فوٹو آئی این پی—


فوٹو آئی این پی—
فوٹو آئی این پی—
فوٹو آئی این پی—
فوٹو آئی این پی—
فوٹو آئی این پی—
فوٹو آئی این پی—