Geo News
Geo News

Time 02 مارچ ، 2020
کاروبار

جنوری کے مقابلے میں فروری میں مہنگائی میں کمی

اسلام آباد: فروری میں مہنگائی کی شرح 12.40 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری کے دوران مہنگائی میں 1.04 فیصد کمی ہوئی اور جولائی سے فروری تک مہنگائی کی شرح 11.70 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ویجیٹیبل آئل کی قیمت میں13اعشاریہ 15 فیصد، کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 اعشاریہ 27 فیصد، چینی 8 اعشاریہ 45 فیصد اور تازہ سبزیاں 4 اعشاریہ 16 مہنگی ہوئیں۔

اس کے علاوہ مرغی کا گوشت 2 اعشاریہ 35 فیصد مہنگا ہوا جب کہ ٹماٹر کی قیمت میں 60 اعشاریہ 27 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 26 اعشایہ 36 فیصد کمی ہوئی۔