Time 02 مارچ ، 2020
شہر شہر

پابندی کے بعد دکاندار گٹکا فروخت کرنے کیلئے بچوں کواستعمال کرنے لگے

کراچی میں گٹکے کی فروخت پر پابندی کے بعد دکاندار گٹکا فروخت کرنے کیلئے بچوں کواستعمال کرنے لگے۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 اے اور 4 بی سے منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں گٹکے کا کھلے عام فروخت ہونا صاف واضح ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر سے معصوم بچی گٹکا دیتی ہے اور پیسے لے کر چلی جاتی ہے تاہم ایک اور فوٹیج میں گھر کے باہر کیبن پر موجود شخص گھر کے اندر سے گٹکا لا کر خریدار کو دیتا ہے اور پیسے وصول کر لیتا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گٹکے کی کھلے عام فروخت پر پولیس کو متعدد بار نشاندہی کی گئی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پولیس حکام کی جانب سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ گٹکا فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

نشاندھی کرنے پر کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

مزید خبریں :

بھینس کا قومی دن

بھینس کا قومی دن

02 مارچ ، 2021