03 مارچ ، 2020
کرپشن کے الزامات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 2 ڈائریکٹرز سمیت 20 افسران کو معطل کردیا گیا۔
جن دو ڈائریکٹرز کو معطل کیا گیا ان میں جمیل میمن اورعادل عمر شامل ہیں۔
ایس بی سی اے کے 5 ڈپٹی ڈائریکٹرز اور 15 اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو بھی معطل کردیا گیا۔
اس کے علاوہ 5 بلڈنگ انسپکٹرز کو بھی معطل کیا گیا ہے اور ان افسران کی معطلی کا فیصلہ تجاوزات کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔