عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار ایکن نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

فوٹو: بشکریہ نیوز باکس

عالمی شہرت یافتہ امریکی پاپ اسٹار ایکن نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

سوشل میڈیا پر امریکی پاپ اسٹار ایکن کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں ان کو خانہ کعبہ میں احرام پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایکن حال ہی میں ایک کنسرٹ کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچے تھے جہاں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سے قبل وہ دمام گئے تھے وہاں انہوں نے ایک کنسرٹ بھی کیا اور بعد ازاں وہ اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مکہ مکرمہ گئے۔

امریکی پاپ اسٹار کے حوالے سے بہت ہی کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہوگی کہ وہ ایک سیاہ فام مسلمان خاندان میں پیدا ہوئے تھے، گلوکار اپنی زندگی کی تمام تر کامیابی کی وجہ اپنے عقیدے کو سمجھتے ہیں۔

مزید خبریں :