Time 06 مارچ ، 2020
کاروبار

کورونا کا خوف: عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر

خام تیل کی قیمت 3 ڈالر 55 سینٹس کمی کے بعد 42 ڈالر 41 سینٹس فی بیرل ہوگئی — فوٹو: فائل 

کورونا وائس کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور معاشی طور پر بھی مہلک وائرس ملکوں پر اثر انداز ہورہا ہے۔ 

کورونا وائرس سے سیاحت و ائیرلائنز انڈسٹریز میں 50 ارب ڈالرز سے زائد نقصان کا اندیشہ ہے اور اب خام تیل کی قیمتیں بھی ڈھائی سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 8 فیصد کمی ہوئی اور اس کی قیمت 41.77 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اس کے علاوہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 8.5 فیصد (4.29 ڈالر) کمی کے بعد 45.70 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔  خام تیل کی یہ قیمت 33 ماہ کی کم ترین ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس چین اور امریکا کے علاوہ دنیا کے 81 ممالک میں پھیل چکا ہے جبکہ مہلک وائرس سے اب تک 3400 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :