انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا،اوپن مارکیٹ میں 157روپے کی سطح پر برقرار

رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو روز میں ڈالر 3.20 روپے مہنگا ہوا ہے،فوٹو:فائل

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے  اور ڈالر مزید 86 پیسے مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر 157 روپے 44 پیسے کا ہوگیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت برقرار  رہی اور ایک ڈالر  157روپے کی سطح پر موجود رہا۔

خیال رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے ابتدائی دو روز میں ڈالر 3.20 روپے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 سو روپے کمی کے بعد95 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق10 گرام سونے کی قدر 171روپے کم ہوکر 81 ہزار 447 روپے ہوگئی ہے۔ 

 عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 9 ڈالر کم ہوکر 1ہزار 557 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مزید خبریں :