Time 11 مارچ ، 2020
پاکستان

خیبر پختونخوا میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق، تعداد 13 ہو گئی

فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 13 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ٹانک کی تحصیل جنڈولہ میں 3 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ رواں سال کے پی میں پولیو کیسزکی تعداد 13 ہو گئی ہے جب کہ  صوبے کے 16 اضلاع میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے۔

 محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 34 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر ہے۔

مزید خبریں :