دلچسپ و عجیب
08 فروری ، 2012

انگلش پریمیئر لیگ: فٹبا ل میچ کے دوران گراؤنڈ میں بلی کی غیر متوقع آمد

انگلش پریمیئر لیگ: فٹبا ل میچ کے دوران گراؤنڈ میں بلی کی غیر متوقع آمد

لندن…این جی ٹی…انگلش پر یمئیر لیگ کے دوران ایک بلی نے اپنی غیر متوقع آمد سے جاری فٹ بال میچ رکواکر شائقین اور کھلا ڑیو ں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر والی۔دو ٹیموں کے درمیان جاری میچ کے دسویں منٹ میں اچانک ایک بلی بھاگتی ہو ئی میدان میں آگئی جس کے باعث کھلاڑیوں کو مجبوراً کھیل روکنا پڑا۔اس بلی نے نہایت دلیری سے بلا خوف اسٹیڈیم میں گھوم پھر کر واک کرکے فٹ بال میچ میں اپنی دلچسپی کا اظہارجو اپنی اس حرکت پر اچانک اسٹار بن گئی۔ بلی کی اس گستاخی کے بعد اسے سیکورٹی اہلکاروں نے کسی مشقت کے بغیر ہی نہایت آسانی سے اپنے قبضے میں لے لیا جس کے بعد روکے ہوئے کھیل کو دوبارہ شروع کر دیا گیا ۔

مزید خبریں :