دنیا
Time 13 مارچ ، 2020

اسرائیلی سائنسدان کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے قریب پہنچ گئے

انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا توڑ ڈھونڈ لیا گیا ہے، صرف پری کلینکل اور کلینکل ٹرائل کے لیے کچھ وقت درکار ہے— فوٹو: فائل

اسرائیلی سائنسدان کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے قریب پہنچ گئے۔

اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

اسرائیل کے بائیولوجیکل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے ویکسین کی تیاری میں اہم پیش رفت کر لی ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا توڑ ڈھونڈ لیا گیا ہے، صرف پری کلینکل اور کلینکل ٹرائل کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس 125 سے زائد ملکوں تک پھیل گیا ہے، دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی تعداد5 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

دنیا بھر میں ایک لاکھ 38 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے،اب تک 70 ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے۔

مزید خبریں :