13 مارچ ، 2020
ملک کے کئی کیبل آپریٹرز نے جیو نیوز کو بند کرنے یا پچھلے نمبروں پر ڈالنے کے لیے پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور اسلام آباد سے آنے والے احکامات غیر قانونی قرار دیکر ماننے سے انکار کردیا۔
وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس کے فوری بعد ملک کے مختلف شہروں میں کیبل آپریٹرز کو یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جیو نیوز کی نشریات کو یا تو بند کردیں یا پھر پچھلے نمبروں پر ڈال دیا جائے۔
لیکن ہمیں یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ کئی کیبل آپریٹرز نے جیو نیوز کو بند کرنے یا پچھلے نمبروں پر ڈالنے کے لیے پیمرا اور اسلام آباد سے آنے والے احکامات غیر قانونی قرار دیکر ماننے سے انکار کردیا ہے۔
جیو نیوز ان کیبل آپریٹرز کا شکر گزار ہے اور جن کیبل آپریٹرز نے جیو نیوز کو بند کردیا ہے یا پچھلے نمبروں پر ڈال دیا ہے ان کیبل آپریٹرز سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ جیو نیوز کو اس کی اصل پوزیشن پر بحال کردیں کیونکہ یہ احکامات غیر قانونی ہیں۔
ادارے کے کارکن اس غیر قانونی اقدام کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کررہے ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین پیمرا کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے جیو نیوز کو بند کرنے یا پچھلے نمبروں پر ڈالنے کے کوئی احکامات نہیں دیے گئے ہیں۔