Time 14 مارچ ، 2020
پاکستان

’ہم نے دہشتگردی کو ہرایا، کورونا کو بھی شکست دیں گے‘

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان—فوٹو فائل

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کورونا سے نمٹنے کے لیے  پوری طرح تیار ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ صحت پنجاب  تمام اداروں کے ساتھ مل کرکام کر رہا ہے اور کورونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ متحرک بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشتگردی کو ہرا دیا،کورونا کو بھی شکست دیں گے، مناسب احتیاط اور صفائی کا خیال رکھ کرکورونا سے بچا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں ابھی تک کورونا وائرس کے کسی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

پنجاب بورڈ کے تحت راولپنڈی میں ہونے والے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

 خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 16 کا تعلق سندھ سے ہے۔

مزید خبریں :