Can't connect right now! retry

کھیل
15 مارچ ، 2020

پی ایس ایل 5: لاہور قلندرز ملتان سلطانز کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز  نے ملتان سلطانز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر  سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ قلندرز نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ملتان سلطانز کی اننگز  

فوٹو: پی ایس ایل آفیشل

ملتان سلطانز  کی جانب سے اننگز کا آغاز معین علی اور زیشان اشرف نے کیا، مگر اوپنر معین علی آغاز میں ہی لڑکھڑا گئے اور 5 بالوں پر صرف 1 رن بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

زیشان اشرف بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کر سکے اور صرف 2 رنز بنا کر محمد حفیظ کا شکار بن گئے۔

4 رنز پر دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود اور  روی بوپارہ نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، مگر شان مسعود 42 اور بوپارہ 33 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔  اسد شفیق بھی ایک بال پر ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

روحیل نذیر نے 17 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے تاہم  خوشدل شاہ نے دھواں دھار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی اور وہ 29 گیندوں پر 70 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے اور قلندرز کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز کی اننگز

فوٹو:پی ایس ایل آفیشل

قلندرز نے اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور اس کے دونوں اوپنرز فخر زمان اور کرس لین نے 100 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

فخر زمان نے 35 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی اور 100 کے اسکور پر عثمان قادر کی گیندر پر آؤٹ ہوئے۔

اس موقع پر کرس لین نے  تیزی سے اننگز کو آگے بڑھایا اور پی ایس ایل 5 کی مجموعی طور پر تیسری سینچری مکمل کی۔

کرس لین 55 گیندوں پر 113 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے،قلندرز کے کپتان سہیل اختر بھی 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

ملتان سلطانز کو شکت دے کر قلندرز نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملتان سلطانز اور کراچی کنگز سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں جب کہ  بقیہ دو ٹیموں کا فیصلہ ابھی ہونا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM