Time 17 مارچ ، 2020
کاروبار

کورونا وائرس اور معاشی بحران: اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں صرف 75 بیسز پوائنٹس کمی کا اعلان

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی تمام معیشتوں کو ہی بحران کی کیفیت کا سامنا ہے اور ایسی صورتحال میں اسٹیٹ بینک نے  نئی مانیٹری پالیسی جاری کرتے ہوئے شرح سود میں صرف 75 بیسسز پوائنٹس کی کمی کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے  پالیسی ریٹ 75 بیسسز  پوائنٹس کم کر کے 12.50 فیصد کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آخری پالیسی اجلاس کے بعد کورونا وائرس کا پھیلاؤ سے مہنگائی کی توقعات تبدیل ہوئی ہیں جو شرح سود کم کیے جانے کا سبب ہے۔ 

شرح سود میں کمی کے ساتھ مرکزی بینک نے صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے 100 ارب روپے مالیت کی عارضی اکانومک ریفاننسنگ اسکیم متعارف کرائی ہے۔

پاور سیکٹر کے علاوہ نئے صنعتی یونٹس اس سہولت کے تحت 7 فیصد شرح پر 10 سال کے لیے 5 ارب روپے حاصل کرسکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے سدباب کے لیے 5 ارب روپے مالیت کی ری فنانسنگ اسکیم متعارف کرائی ہے۔ اس سہولت کے تحت اسپتال 20 کروڑ روپے 3 فیصد شرح پر 5 سال کے لیے حاصل کرسکیں گے۔ 

خیال رہے کہ  28 جنوری کو اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 13.25 فیصد پر برقرار رکھا تھا۔

مزید خبریں :