18 مارچ ، 2020
لاہور: پنجاب حکومت نے کورونا کے مر یضوں کے اسپتالوں کی بجائے گھروں میں چیک اپ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔
گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے بتایا کہ کورونا ٹیلی میڈیسن اور ہیلپ لائن آج سے لاہور میں کام شروع کر دے گی جس کے تحت گھر بیٹھے کورونا مر یضوں کا آن لائن طریقے سے فوری چیک اپ ہوگا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ہیلپ لائن کے ذریعے کورونا سے متاثرہ افراد کی بھر پور مدد بھی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا اور چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں کورونا کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔