دنیا
Time 19 مارچ ، 2020

ایران کا نوروز پر 10 ہزار قیدیوں کو معافی دینے کا اعلان

فوٹو: بشکریہ الجزیرہ

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نوروز پر 10 ہزار قیدیوں کو معافی کا اعلان کریں گے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق جمعہ کے روز ایران کے نئے سال کے آغاز نوروز پر 10 ہزار قیدیوں کے لیے معافی کا اعلان کیا جائے گا جب کہ ان میں سیاسی قیدی بھی شامل ہوں گے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق معافی پانے والے قیدیوں کو واپس جیل منتقل نہیں کیا جائے گا جب کہ معافی پانے والوں میں تقریباً آدھے سیکیورٹی قیدی بھی شامل ہیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے منگل کے روز کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں 85 ہزار قیدیوں کو عارضی رہائی دی جن میں سیاسی قیدی بھی شامل تھے۔

تاہم ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے معافی کے اعلان کے بعد بڑی تعداد میں ایسی قیدیوں کو بھی واپس جیل منتقل نہیں کیا جائے گا جنہیں کورونا کے باعث عارضی رہائی دی گئی۔

ایرانی سرکاری میڈیا کا بتانا ہےکہ ایرانی حکومت کے اس اقدام میں غیر معمولی کام ایسے سیکیورٹی قیدیوں کی رہائی کا اعلان ہے جن کی سزا 5 سال سے کم ہے۔

ایرانی حکام نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں اور ان میں سے سیکڑوں قیدی ایسے ہیں جنہیں ملک میں حالیہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران پکڑا گیا۔

مزید خبریں :